ایک نیوز نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ جس میں بشارت راجا، عامر سعید راں، احمد اویس اور دیگر صوبائی وزراء اور حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ ماڈل ٹاؤن کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ متاثرین سانحہ ماڈل ٹاؤن کو ہر صورت انصاف مہیا کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مظلوم خاندانوں کو انصاف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اس لیے متاثرین کی معاونت کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائیں گے۔
دوران اجلاس ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد سب سے پہلے وہاں پہنچا تھا اور متاثرین کی داد رسی کی تھی۔