ایک نیوز نیوز: کراچی میں ہائی پروفائل ریفرنس کی پیروی کرنے والے 2 سینئر ترین نیب پراسیکیوٹرز نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب پراسیکیوٹر ریاض عالم اور شہباز سہوترا نے اپنے استعفے نیب ہیڈ کوارٹر ارسال کردیے ہیں جبکہ ریاض عالم کا استعفیٰ منظور ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ دونوں پراسیکیوٹرز احتساب عدالتوں اور سندھ ہائیکورٹ میں انتہائی ہائی پروفائل ریفرنسز کی پیروی کررہے تھے۔ اس میں ڈاکٹر عاصم حسین، شرجیل میمن، سراج درانی سمیت اہم ترین ریفرنسز شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق دونوں پراسیکیوٹرز 4 سال سے نیب میں فرائض انجام دے رہے تھے۔ دونوں پراسیکیوٹرز کی جانب سے بھی استعفوں کی تصدیق کردی گئی ہے۔