ایک نیوز نیوز : چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد پولیس کی بھاری نفری بنی گالا میں تعینات کردی گئی جبکہ عمران خان چوک کو سیل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کاسنتے ہی تحریک انصاف کے کارکن اور رہنما بنی گالا پہنچ گئے ۔اسد عمر ، فیاض الحسن چوہان ، علی امین گنڈا پور ، مراد سعید اور دیگر رہنما بھی بنی گالا پہنچ گئے ۔جبکہ بنی گالا جانیوالے راستے بند کردیئے گئے ۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مراد سعید نے پارٹی کارکنوں کو بنی گالا پہنچنے کی ہدایت کردی ۔دوسری جانب چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے وارنٹ گرفتاری پر لیگل ٹیم سے رابطہ کیا ہے اور قانونی ٹیم کی مشاور ت کی گئی ہے ۔
تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے بنی گالا کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران کو گرفتار کرکے پچھتاؤگے دوسری فیصل جاوید نے اس موقع پر کہاکہ امپورٹڈحکومت نے ملک کا بیڑا غرق کردیا۔