روسی فوج کے یوکرین میں قافلے پرمیزائیل حملے میں 24 افراد ہلاک 

Oct 01, 2022 | 21:30 PM

ایک نیوز نیوز: روس کی فورسز کی یوکرین کے شہریوں کے قافلے پر گولہ باری سے 24 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

خارکیو کے گورنر آلیگ سینیگوبوف نے ٹیلیگرام میسنجرمیں کہا کہ روسی فورسز نے شیلنگ کاروں کے قافلے پر کی جن میں عام شہری سوار تھے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

 انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک حاملہ عورت اور 13 بچے بھی شامل ہیں۔

گورنر نے مزید کہا کہ روسی فورسز نے شیلنگ سے بچنے کےلئے باہر بھاگتے شہریوں پر بہت قریب سے حملہ کیا۔ انہوں نے کہا یہ ظلم ہے اور اسکا کوئی جوز نہیں۔

کوپیانسک میں ڈپارٹمنٹ آف ایمرجنسی میڈیکل کئیر نے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔ 

روسی حکام نے ابھی تک میزائیل حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا

مزیدخبریں