ایک نیوز نیوز: کسان اتحاد اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے اس وقت اسلام آباد میں دھرنا دیے ہوئے ہے۔ جہاں پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی خواتین کارکنان بھی پارٹی پرچم لیے کسان اتحاد کے دھرنے میں شامل ہونے کیلئے پہنچ گئیں۔
بتایا گیا ہے کہ کسان اتحاد کے نمائندوں نے پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان کو احتجاج میں شامل ہونے سے روک دیا ہے۔ پی ٹی آئی کارکنان نے مؤقف اپنایا کہ وہ کسان بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آئی ہیں۔
تاہم کسانوں نے جواب دیا کہ کسان اتحاد کے احتجاج کو سیاسی نہ بنایا جائے۔