بھارت میں کم عمر لڑکی کے ریپ کے جرم میں مجرم کو 142 سال قید

Oct 01, 2022 | 21:00 PM

ایک نیوز نیوز: بھارت کی ریاست کیرالہ میں عدالت نے ایک کم عمر لڑکی کے ریپ کے جرم میں ایک شخص کو 142 سال قید سخت کی سزا سنا دی۔
کیرالہ کے علاقے پتھانمتھیٹا کی عدالت کے فیصلے کے مطابق مجرم نے دو برس تک بچی کا ریپ کیا۔
مجرم کے خلاف انڈیا کے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 506 اوربچوں کو جنسی حملوں سے بچانے کے قانون کی متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ٹرائل کیا گیا۔
جج جایاکمار جوہن نے مجرم آنندن پی آر کو 142 برس قید بامشقت کے علاوہ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ پانچ لاکھ جرمانہ ادا نہ کرنے پر مجرم کو مزید تین سال جیل میں گزارنا پڑیں گے۔
بھارت میں کسی بھی مجرم کو سنائی جانے والی یہ سب سے سخت سزا پوکسو ایکٹ کے تحت ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سنہ 2019 تا سنہ 2021 کے دوران مجرم نے اپنے رشتہ داروں کے گھر قیام کے دوران 10 سالہ بچی پر جنسی حملے کیے۔

مزیدخبریں