بھارتی جیل میں کمرے کرائے پر ملنے لگے

بھارتی جیل میں کمرے کرائے پر ملنے لگے

ایک نیوز نیوز: بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ایک جیل میں 500 روپے کرائے پر کمرے دستیاب ہیں۔ 

ملک میں پہلی دفعہ جیل کے کمرے کرائے پر دیئے جا رہے ہیں۔ لیکن جاننے کی ضرورت ہے کہ ایسا کیوں کیا جا رہا ہے۔

معاشرے میں یہ عام ہے کہ تہم پرستوں  کو اپنی مرادیں پانے کےلئے نجومی کچھ الٹی سیدھی تراکیب بتاتے ہیں۔ جیسے کہ کسی کی شادی نہیں ہو رہی، کسی کا بیٹا پیدا نہیں ہو رہا تو نجومی انہیں گناہوں سے کفارے کےلئے علاج بتاتے ہیں۔

کچھ قسمت کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ اس مراد کو پورا کرنے کےلئے آپ کو جیل میں جانا پڑے گا۔ اب اگر کسی نے کوئی جرم نہیں کیا تو وہ کیسے جیل جائے۔ 

ایسے افراد جنہوں نے کوئی جرم نہیں کیا ان کے مسئلے کے حل کےلئے اترکھنڈ جیل حکام نے انہیں جیل میں کرائے پر کمرے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

جیل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ یہ سہولت صرف ہلدوانی جیل میں فراہم کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے تمام انتظامات کر لئے گئے ہیں لیکن جیل مین کمرہ لینے کےلئے اجازت پولیس ہیڈ کوارٹرز سے لینا ہوتی ہے۔

جیل سپرنٹنڈنٹ نے مزید کہا کہ اگر کوئی جیل میں رہنا چاہے تو اسے اولڈ ونگ میں الگ کمرہ دیا جائے گا۔