برکینا فاسو:فوج کے کیپٹن نے لیفٹیننٹ کرنل کو عہدے سے ہٹادیا 

Oct 01, 2022 | 20:01 PM

ایک نیوز نیوز :افریقہ کے ملک برکینا فاسو میں ایک فوجی کپتان نے ملک کے عسکری سربراہ لیفٹینینٹ کرنل پال ہنری کو عہدے سے ہٹانے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق کیپٹن ابراہیم ٹریور نے سرکاری ٹی وی پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فوجی سربراہ دہشتگردی کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ برکینا فاسو کی فوج کے سربراہ لیفٹینینٹ کرنل پال ہنری نے رواں سال جنوری میں اسی بنیاد پر ایک منتخب حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔تاہم ان کی انتظامیہ بھی پرتشدد کارروائیوں پر قابو پانے میں ناکام رہی۔ 
26 ستمبر کو ملک کے شمالی علاقے میں ایک فوجی قافلے پر حملے میں 11 سپاہی ہلاک ہوئے تھے۔1960 میں آزادی پانے کے بعد سے اب تک برکینا فاسو میں آٹھ بار فوجی بغاوت ہو چکی ہے۔کیپٹن ابراہیم ٹریور نے اپنے فوجی سربراہ کی حکومت کا تختہ الٹتے ہوئے ملک کی سرحد کو بند کرنے اور تمام سیاسی سرگرمیوں کی معطلی کا بھی اعلان کیا۔ملک میں کرفیو لگا دیا گیا جبکہ لیفٹینینٹ کرنل پال ہنری ڈمیبا کے بارے میں اس وقت تک کوئی معلومات نہیں۔امریکہ نے برکینا فاسو میں واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو ملک میں نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں