ایک نیوز نیوز : تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہبازگل کو ایک مرتبہ پھر عدالت نے طلب کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق شہباز گل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں کیا ہے ،سیشن کورٹ اسلام آباد نے اس مقدمے میں شہباز گِل کو طلب کیا ہے اور انہیں 6 اکتوبر کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔پولیس نے شہباز گِل کے خلاف چالان سیشن کورٹ میں پیش کردیا جس پر ٹرائل کے لیے شہباز گِل کی طلبی کا سمن جاری کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ ماہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے گرفتار رہنما شہباز گِل کی ضمانت 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی تھی۔