دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے دھوم مچادی ،70فیصد ٹکٹیں بک

Oct 01, 2022 | 18:16 PM

لاہور (کلچرل رپورٹر) نامور پروڈیوسر عمارہ حکمت کی نئی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے دھوم مچا دی ۔
تفصیلات کے مطابق فلم شائقین نے 70 فیصد ٹکٹس بک کروا لی سینما گھروں کی جانب سے فلم کی نمائش سے قبل ہی بکنگ کا آغاز کر دیا گیا ۔فلم بین اس فلم کی نمائش کا انتظار بے چینی سے کرنے لگے فلم 13 اکتوبر کو ملک سمیت دنیا بھر میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی جبکہ اس حوالے سے فلم انڈسٹری کے نامور پروڈیوسر سجاد گل کا کہنا ہے کہ انہوں نے آج تک کسی فلم کی ایسی دھوم مچتے ہوئے نہیں دیکھی فلم انڈسٹری میں ریکارڈ کامیابی حاصل کرے گی

اس موقع پر سینئر پروڈیوسر اداکار راشد خواجہ نے کہا کہ فلم کا بیک گراؤنڈ سکور میوزک سن کر رونگٹے کھڑے ہو گئے ہیں میں نے اس سے زیادہ بہتر ساؤنڈ ٹریک کسی پاکستانی فلم کا نہیں دیکھا فلم انڈسٹری کی بحالی میں معاون ثابت ہو گی

واضح رہے کہ عمارہ حکمت کی فلم " دی لیجنڈ آف مولا جٹ "رواں ماہ 13 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی نامور رائٹر ناصر ادیب نے فلم ڈائیلاگ لکھے فلم کو ہدایتکار بلال لاشاری نے تحریر ڈائریکٹ کیا جبکہ اس کی کاسٹ میں معروف اداکارہ ماہرہ خان فواد خان حمزہ علی عباسی حمائمہ ملک گوہر رشید علی عظمت اور شفقت چیمہ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

مزیدخبریں