ایک نیوز نیوز : بالی کے معروف اداکار سلمان خان کے باڈی ڈبل ساگر پانڈے دل کا دورہ پڑنے سےچل بسے ۔
تفصیلات کے مطابق بالی کے معروف اداکار سلمان خان کے باڈی ڈبل ساگر پانڈے جم میں ورزش کر رہے تھے کہ وہ اچانک بے ہوش ہو گئے۔ جس کے بعد انہیں ممبئی کے جوگیشوری ایسٹ میں واقع ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔45 سالہ ساگر پانڈے نے کئی فلموں میں سلمان خان کے لیے باڈی ڈبل کا کردار ادا کیا اور انہیں سلمان خان کا ہم شکل بھی کہا جاتا تھا۔بالی ووڈ اداکاروں نےساگر پانڈے کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ بالی ووڈ اداکار سلمان نے افسوسناک خبر پر ساگر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور افسوس و غم کا اظہار کیا۔
ساگر پانڈےکا تعلق اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ سے تھا۔ ساگر بھی اداکار بننے ممبئی آئے تھے لیکن جب وہ اداکاری میں کوئی خاص جوہر دکھانے میں کامیاب نہ ہوئے تو تب انہوں نے سلمان خان کے لیے باڈی ڈبل کے طور پر کام کیا۔ساگر پانڈے 50 سے زائد فلموں میں باڈل ڈبل بنے۔
1998 میں ساگر پہلی بار فلم “کچھ کچھ ہوتا ہے” میں سلمان کے لیے باڈی ڈبل کرتے نظر آئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے “بجرنگی بھائی جان، ٹیوب لائٹ، دبنگ، دبنگ 2 اور دبنگ 3” سمیت متعدد فلمیں کیں۔ ایک پرانے انٹرویو میں ساگر نے بتایا تھا کہ وہ 50 سے زائد فلموں میں باڈی ڈبل بن چکے ہیں۔