جب بھی ٹیم بری طرح ہارتی ہے مجھے آگے کر دیتے ہیں: شان ٹیٹ

Oct 01, 2022 | 16:43 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ  ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ کا انگلینڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے بری طرح شکست کے بعد پریس کانفرنس میں بولا گیا جملہ سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کیخلاف کھیلے گئے چھٹے ٹی ٹونٹی میچ  میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔  انگلینڈ کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز فل سالٹ نے 88 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔

اس کے بعد قومی ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ پریس کانفرنس کرنے کیلئے آئے   تو  شان ٹیٹ نے کہا کہ جب بھی پاکستانی ٹیم  بری طرح ہارتی ہے تو یہ مجھے پریس کانفرنس کیلئے بھیجتے ہیں۔

مزیدخبریں