جھانوی کپورکی کبھی خوشی کبھی غم کے مشہور ڈائیلاگ پر پرفارمنس وائرل

تمہیں کوئی حق نہیں بنتا کہ تم اتنی خوبصورت لگو
کیپشن: تمہیں کوئی حق نہیں بنتا کہ تم اتنی خوبصورت لگو

ایک نیوز نیوز: جھانوی کپور نے’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں کرینہ کپور کے  ڈائیلاگ کو ری کریٹ کیا ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں جھانوی کپور  فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں کرینہ کا ڈائیلاگ 'تمہیں کوئی حق نہیں بنتا کہ تم اتنی خوبصورت لگو' بولتی ہیں اور ویسے ہی اپنا چشمہ اتارتی نظر آ رہی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور اکثر سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ جھانوی کپور کی ایک  اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کرینہ کپور کی نقل کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔
جھانوی اس ویڈیو میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے اس ڈائیلاگ کو بھی بہت اچھے طریقے سے ری کریٹ کیا ہے۔ جھانوی کپور کی اداکاری کو دیکھ کر مداحوں کی جانب سے  اس ویڈیو پر خوب لائیکس اور کمنٹس کیے جارہے ہیں ۔