ڈینگی کا زور، کراچی میں مزید 2 افراد چل بسے،سینکڑوں نئے مریض ریکارڈ

Oct 01, 2022 | 15:36 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: ملک بھر میں ڈینگی کے وار جار ی ہیں، کراچی میں مزید ایک مریض چل بسا جبکہ پشاور میں بھی ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں 389 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ سندھ میں مزید 330 کیسز سامنے آنے کے بعد سندھ میں اب تک رپورٹ ہونےو الے مریضوں کی تعداد 9 ہزار 826 ہو گئی ہے، صوبہ سندھ میں جاں بحق افراد کی تعداد 38 تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری طرف خیبر پختونخوا میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی ہے، صوبےمیں ڈینگی کیسز کی تعداد 8 ہزار485 ہے، بلوچستان میں مزید 173 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں ڈینگی کیسز کی تعداد 3 ہزار 442 ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں