سائفر معاملہ،مسلم لیگ ن کا جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ

Oct 01, 2022 | 15:19 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: سائفر کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی قائد نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ ن نے لائحہ عمل تیار کرنے کی پلاننگ شروع کردی ہے۔ جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ عوام کوآگاہ کریں کہ سائفرریاست کے خلاف بڑی سازش تھی، عمران خان کے جھوٹے بیانیہ کو ثبوتوں کے ساتھ بے نقاب کریں۔

ذرائع کے مطابق نائب صدر ن لیگ مریم نواز سائفر معاملے پر آج شام پریس کانفرنس کریں گی، جس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ، اعظم نذیر تارڑ ، احسن اقبال اور مریم اورنگزیب بھی موجود ہوں گے۔

مزیدخبریں