ایک نیوز نیوز: اداکار فیروز خان کی جانب سے بچوں سے ملاقات کی درخواست پر فیملی کورٹ شرقی میں کیس کی سماعت گئی۔
رپورٹ کے مطابق درخواست میں کہا گیا کہ فیروز خان اپنے بچوں سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ فیروز خان کا کہنا تھا کہ میں بچوں کا خرچ ادا کررہا ہوں بچے کو سکول میں داخلہ دلوایا مگر علیزے بچوں کو سکول نہیں بھیج رہی ہے۔ بچوں سے ملنا میرا حق ہے اور کوئی یہ حق چھین نہیں سکتا ہے۔
عدالت نے درخواست کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے اور آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرتے ہوئے فیروز خان اور علیزے کو پیش ہونے کی ہدایت کردی ہے۔
واضح رہے کہ اداکار فیروز خان اور علیزے کے درمیان 3 ستمبر علیحدگی ہوچکی ہے