کھانے پینے کی اشیا  کا 17 فیصد ضیاع دنیا کی تباہی کا سبب 

Oct 01, 2022 | 14:37 PM

 ایک نیوز نیوز: دنیا بھر میں  فروخت اور استعمال ہونےو الی  کھانے  پینے کی اشیا  کا 17 فیصد  ضائع ہو جاتا ہے۔ جبکہ 14 فیصد خوراک  پر مشتمل فصلیں کٹائی کےوقت ضائع ہوجاتی ہیں۔

اقوام  متحدہ   کی ایک رپورٹ میں  خوراک کے نقصانات سے متعلق عالمی اعداد و شمار کا اعلان  کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دنیا میں 14 فیصد خوراک فصل کی کٹائی کے بعد ضائع ہو جاتی ہے جبکہ 17 فیصد خوراک فروخت اور استعمال کے مرحلے پر ضائع ہو تی ہے۔

 یادرہے یہ  ضائع شدہ خوراک کی مقدار عالمی سطح پر گرین ہاؤس گیسوں کے استعمال کے 8 سے 10 فیصد کے مساوی ہے اور اس شرح سے گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج موسمیاتی مسائل ، گلوبل وارمنگ اور خطہ ارض کی تباہی کا سبب بنے گا۔

اس وقت 3.1  بلین لوگوں کو صحت بخش غذا  مہیا نہیں ہے اور 828 ملین لوگ فاقہ کشی  کے شکار ہیں، اقوام متحدہ نے  تمام ممالک سے  مطالبہ کیا ہے کہ خوراک کے ضیاع کے خلاف اقدامات تیز  کیا جائیں اور عوام کو اس حوالے سے آگہی فراہم کی جائے ۔ جبکہ احتیاطی اقدامات کے طور پر خوراک کے ضیاع کو کم کرنے کے لیے  جدید ٹیکنالوجیز تیار کرنے، خوراک کو نامیاتی کھاد اور حیاتیاتی گیس میں تبدیل کرنے اور خوراک کے انتظام کو بہتر بنانے کے اقدامات اٹھائے جائیں۔

مزیدخبریں