فٹبال ورلڈکپ شائقین کیلئے کورونا ویکسینیشن کی شرط ختم

Oct 01, 2022 | 14:33 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: قطر  حکومت نے رواں برس ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کیلئے آنے والے  لاکھوں شائقین کے لیے کورونا وائرس ویکسینیشن کی شرط ختم کردی  ہے۔ 

 رپورٹ کے مطابق قطر کی وزارت صحت  کا کہنا ہے کہ   اگر کورونا  کیسز میں دوبارہ اضافہ ہوا تو کھلاڑیوں اور میچ انتظامیہ کو ‘بائیو ببل’ میں رکھا جاسکتا ہے اور اصول کی خلا ف ورزی والوں کو ٹورنامنٹ سے باہر کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ 2019 میں کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد 29 روزہ فیفا ورلڈ کپ ٹورنامنٹ شائقین کے لیے پہلا بڑا عالمی ایونٹ ہوگا۔ قطر میں فٹ بال کے عالمی مقابلے 20 نومبر سے شروع ہوں گے۔ عالمی وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں 60 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔قطری منتظمین کی جانب سے  پیشگوئی کی گئی  ہے کہ 10 لاکھ سے زائد شائقین اس ایونٹ میں شرکت کریں گے ۔فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا کا کہنا تھا کہ یہ ایک میگا ایونٹ ہوگا جو اس بات کی علامت ہوگا کہ دنیا سے کووڈ کی شرح میں کمی  واقع ہوئی ہے ۔ہیلتھ گائیڈ لائنز کے مطابق 6 برس سے زائد عمر کے شائقین کو قطر پرواز لینے سے قبل کورونا وائرس منفی رپورٹ دکھانا ہوگی۔
دوسری جانب ورلڈ کپ کے قواعد کے حوالے سے قطر کی وزارت صحت کا کہنا ہے  کہ ملک میں وبائی امراض کے پیش نظر ایونٹ کے دوران خصوصی اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔ وزارت صحت کا کہنا تھا کہ کورونا کی صورت حال فی الحال کنٹرول میں ہے اس لیےشائقین کے لیے ویکسینیشن کی لازمی شرط ختم کردی گئی ہے ۔قطر کی سپریم کمیٹی کے مطابق شائقین کو پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک پہننا لازمی ہوگا لیکن حکام کی جانب سے دوحہ کے 8 اسٹیڈیمز میں جہاں میچ کھیلے جائیں گے  ماسک کے استعمال کی سفارش کی گئی ہے ۔

مزیدخبریں