تشدد کے بعد نوجوان لڑکی کی لاش کو آگ لگا دی

Oct 01, 2022 | 14:04 PM

Hasan Moavia

عثمان فاروقی:  تھانہ میرزار کی حدود میں نوجوان لڑکی کی جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔ نوجوان لڑکی کی جلی ہوئی لاش کی برآمدگی پر آر پی او ڈیرہ غازی خان نے نوٹس لے لیا۔ 

ابتدائی معلومات کے مطابق لڑکی پر تشدد کے بعد آگ لگا کر جلایا گیاہے۔پولیس کا کہناہے کہ  بیٹ دریائی میں لڑکی کے قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔لڑکی کی شناخت رخسانہ کے نام سے ہوئی  ہے اور لڑکی بیٹ دریائی کی رہائش پزیر ہے۔

ریجنل پولیس آفیسر ڈی جی خان سید خرم علی نے ضلع مظفرگڑھ ، تحصیل جتوئی تھانہ بیٹ میر ہزار کی حدود میں سترہ سالہ لڑکی کی جلی ہوئی نعش ملنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مظفر گڑھ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔آر پی او نے واقعہ کی تفتیش کے لیے فوری طور پر سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کے احکامات جاری کردیے ہیں ۔آر پی او نے  ڈی پی اومظفر گڑھ کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے اور واقعہ کی جدید سائنسی بنیادوں پر فرانزک ٹیموں کی مدد سے تمام پہلووں سے تفتیش کرانے کی ہدایات جاری کیں ۔آر پی او نے  مزید ہدایات جاری کیں کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے ۔ انصاف کی فراہمی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔ قبل ازیں جائے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

مزیدخبریں