دوران ڈکیتی خواتین کیساتھ گینگ ریپ ، آئی جی نے نوٹس لے لیا

 گھر دیواریں پھلانگ کر6 نامعلوم مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر تمام اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر زیورات اور نقدی لوٹنے کے بعد دو خواتین کو دیگر اہل خانہ کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنای
کیپشن: گھر دیواریں پھلانگ کر6 نامعلوم مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر تمام اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر زیورات اور نقدی لوٹنے کے بعد دو خواتین کو دیگر اہل خانہ کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنای
سورس: google

ایک نیوز نیوز: بورے والا میں دوران ڈکیتی 6 ڈاکووں کا2 خواتین کے ساتھ گینگ ریپ ، آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

رپورٹ کے مطابق نواحی گاوں 303 ای بی میں رات گئے سعودیہ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں طاہر اور رمضان کے گھر دیواریں پھلانگ کر6 نامعلوم مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر تمام اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر زیورات اور نقدی لوٹنے کے بعد دو خواتین کو دیگر اہل خانہ کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور جائے وقوعہ سے  فرار ہوگئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلئے ہیں جبکہ متاثرہ خواتین کا میڈیکل کروانے کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔  ڈاکو لوٹ مار کے بعد دو گھنٹے تک اہل خانہ کے سامنے خواتین کی آبروریزی کرتے رہے۔ پولیس نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کرلیا

آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیدیا ہے ڈی پی او وہاڑی نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی ہے متاثرہ خواتین نے مزید بدنامی کے خوف سے میڈیا کو کچھ بھی بتانے سے گریز گیا ہے۔ 

 ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق  کی جانب سے سخت ایکشن لیتے ہوئے ڈی پی او وہاڑی کو مجرمان کو 24 گھنٹے میں  گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔  ایس ایس پی ربنواز تلہ کی سربراہی میں تین رکنی  خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ایس پی کینٹ ملتان حسن افضل اور ڈی ایس پی روبینہ  خصوصی ٹیم کا حصہ ہیں۔ایڈیشنل آئی جی پولیس جنوبی پنجاب کا کہنا ہے کہ مجرمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-01/news-1664614289-4740.mp4