کھیلوں کے فروغ کیلئے پاکستان میں انٹرنیشنل ریسلز کی آمد

Oct 01, 2022 | 13:22 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: پاکستان میں ریسلنگ کے شائقین کیلئے خوشخبری ہے کہ انٹرنیشنل ریسلرز ایک بار پھر پاکستان آئیں گے۔

رپورٹ کے مطابق   بین الاقوامی سطح پر پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے پانچ انٹر نیشنل ریسلرز 4 اکتوبر کو ملتان پہنچیں گے ان انٹر نیشنل ریسلرز میں Tiny Iron, Adam Flex Maxted , Amale Dib, Mariah May اور Badshah Pehalwan Khan شامل ہیں۔
مقابلوں کا  باقاعدہ اعلان 4 اکتوبر کو کیا جائے گا جبکہ نومبر سے ان مقابلوں کا باقاعدہ آغاز  ملتان، کراچی اور اسلام آباد میں ہوگا جن میں 20 سے زائد ممالک کے نامور ریسلرز حصہ لیں گے۔   پاکستان میں منعقد ہونے والے ریسلنگ کے ان مقابلوں کا مقصد سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور اس سے حاصل ہونے والی رقم کا خطیر حصہ سیلاب متاثرین کو دیا جائیگا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-01/news-1664612435-4259.mp4

مزیدخبریں