چیف سیکرٹری پنجاب کی مزید ایک ہفتے کی رخصت منظور

Oct 01, 2022 | 12:52 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: چئیرمین پی اینڈ ڈی عبداللہ خان سنبل کو مزید 7 یوم کے لئے چیف سیکرٹری کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی چھٹیوں میں 7 روز کی توسیع کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق کامران علی افضل نے مزید 7 روز کی چھٹی کی درخواست دی تھی، چیئرمین پی اینڈ ڈی عبداللہ سنبل کے بطور چیف سیکریٹری پنجاب کےاضافی چارج میں توسیع کردی گئی جس کے بعد عبداللہ خان سنبل 7 اکتوبر تک چیف سیکرٹری خدمات سرانجام دینگے۔

مزیدخبریں