ایک نیوز نیوز: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حیدر علی کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ نوجوان بلے بازحید علی وائرل انفیکشن کا شکار ہوئے ہیں جس کی وجہ سے انہیں رات گئے سپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حیدر علی نے رات ہسپتال میں گزارا۔
پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ قومی اسکواڈ آج ہوٹل میں آرام کرے گا اور آج کوئی پریکٹس سیشن کا بھی انعقاد نہیں کیا جائے گا۔
حیدر علی گزشتہ روز انگلینڈ کیخلاف کھیلے گئے چھٹے ٹی 20 میں اسکوڈ کا حصہ تھے۔ حیدر علی نے دو باؤنڈریز کی مدد سے 14 گیندوں پر 18 رنز اسکور کیے تھے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر 7 میچز کی سیریز 3-3 سے برابر کردی تھی۔ سیریز کا آخری اور فیصلہ کُن میچ 2 اکتوبر بروز اتوار کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔