ایک نیوز نیوز: سعودی عرب نے تما م یونیورسٹیوں میں بیداری پھیلانے اور طلبا کی نشوونما کیلئے یوگا لیکچر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی یوگا کمیٹی نے سعودی یونیورسٹیز اسپورٹس فیڈریشن کے تعاون سے سعودی عرب کی تمام یونیورسٹی میں مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے یوگا پر ایک ورچوئل تعارفی لیکچر کا اہتمام کیا ہے تاکہ طلبا کو اس کی تربیت دی جا سکے۔
سعودی یونیورسٹیز اسپورٹس فیڈریشن اورسعودی یوگا کمیٹی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں طلبا کو یوگا کیلئے لیکچر دینے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ طلبا اس کو اپنی زندگیوں کا ٖحصہ بنائیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ کورس سعودی یوگا کمیٹی کے تعاون سے وزارت کھیل نے سعودی عرب میں یوگا کے شوقین طلبا کو تربیت دینے کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔
اس لیکچر کا مقصد سعودی یونیورسٹیوں میں روایتی یوگا کو متعارف کروانا ہے اور یونیورسٹی کیمپس میں طلباء کو یوگا کی مشق کروائی جائے تاکہ وہ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر یوگا مقابلوں مقابلوں کا حصہ بن سکیں۔
یوگا لیکچر میں یونیورسٹی کے کھیلوں اور یونیورسٹی لیگ کے اندر پیشہ ورانہ یوگاسنا مقابلوں کے نظام پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ لیکچر میں نوجوانوں کو پیشہ ورانہ یوگا ٹریننگ میں شامل ہونے کی ترغیب دی۔
سعودی یوگا کمیٹی کے صدر نوف المروائی نے وضاحت کی کہ کمیٹی سعودی معاشرے میں بڑے پیمانے پر یوگا کو پھیلانے کا ارادہ رکھتی ہے اور اسی لیے انہوں نے سعودی یونیورسٹیز سپورٹس فیڈریشن کے ساتھ تعاون کرنے کی پہل کی۔
یوگا کمیٹی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ کمیٹی ایسی یوگا ٹیمیں بنانے کاارادہی رکھتی ہے۔ جو مقامی اور علاقائی یوگا چیمپئن شپ کرے گی۔
المروائی نے نوجوان مردوں اور عورتوں کے لیے یوگا کرنے کے فوائد بتاتے ہوئے کہا کہ سائنسی مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ یوگا طلباء کی تعلیمی کامیابیوں کو بہتر بناتا ہے