روس نے یوکرین کے4 علاقوں کے الحاق کےخلاف قرارداد ویٹو کردی

 نیویارک:روس نے یوکرین کے4 علاقوں کے الحاق کےخلاف قرارداد ویٹو کردی
کیپشن: نیویارک:روس نے یوکرین کے4 علاقوں کے الحاق کےخلاف قرارداد ویٹو کردی

ایک نیوز نیوز: روس نے 4 یوکرینی علاقوں کے الحاق کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد ویٹو کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین کے4 علاقوں کے الحاق کے خلاف  امریکا نے قرارداد اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں پیش کی جسے روس نے ویٹو کردیا۔

قرارد داد میں روس کے  اقدام کی مذمت اور یوکرین کی سرحدوں میں تبدیلی کو تسلیم نہ کرنے پر زور دیا گیا تھا۔ قرارداد میں روس سے 24 فروری تک یوکرین سے انخلا کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔

سلامتی کونسل کے 15 میں سے 10 ارکان ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 4 ممالک غیر حاضر رہے۔ غیرحاضر ممالک میں چین، برازیل، بھارت اور گبون شامل تھے۔ روسی صدر نے یوکرین کے علاقوں ڈونیٹسک،لوہانسک، خیرسون اور زاپورزیا کے روس کے ساتھ الحاق کا اعلان کیا تھا۔