رشوت لینے پر ایف آئی اے بینکنگ سرکل کے 2 اہلکار گرفتار

Oct 01, 2022 | 09:37 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: لاہور میں ایف آئی اے بینکنگ سرکل کے دو اہلکاروں کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا،  ملزمان ایک شہری سے انکوائری ختم کرانے کیلئے رشوت طلب کر رہے تھے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق بینکنگ سرکل کے گرفتار اے ایس آئی انصر ملہی اور اہلکار عقیل نے ایک شہری عدنان یوسف کے خلاف چلنے والی انکوائری ختم کرنے کیلئے 5 لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی۔

ایف آئی کے مطابق شہری نے اہلکاروں کو 3 لاکھ روپے دینے پر آمادگی ظاہر کی اور ساتھ ہی دونوں کے خلاف ایف آئی اے حکام کو شکایت کردی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق اہلکارعقیل متاثرہ شخص سے 3 لاکھ روپے رشوت لینے کیلئے جیسے ہی لٹن روڈ پر آیا تو اسے گرفتار کر لیا گیا، بعد ازاں گرفتار اہلکار عقیل کی نشاندہی پر اے ایس آئی انصرملہی کو بھی گرفتارکرلیاگیا۔

مزیدخبریں