ایک نیوز نیوز : قومی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی اور نوجوان بلے باز حیدر علی وائرل انفیکشن کا شکار ہو گئے۔
تفصیلات کےمطابق پی سی بی کے ترجمان نے بتایا کہ کرکٹر کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسے اسپتال لے جایا گیا۔ حیدر علی آج رات ہسپتال میں رہیں گے، جہاں ان کا مکمل چیک اپ کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ سکواڈ کل ہوٹل میں آرام کرے گا۔واضح رہے کہ حیدر علی سے پہلے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نمونیا اور اس کے بعد کورونا میں مبتلا ہو گئے تھے۔جن کا علاج ابھی تک چل رہا ہے ۔خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونیوالے گزشتہ ٹی ٹونٹی میچ میں حیدر علی سکواڈ کا حصہ تھے ۔
سات ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 3-3 سے برابر ہے اور فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔