برہنہ فوٹو شوٹ پر ماڈل کو 6سال قیدکی سزا

Oct 01, 2022 | 00:09 AM

Read more!

ایک نیوز نیوز :میانمار میں برہنہ فوٹو شوٹ کرکے ویب سائٹ پراپ لوڈ کرنے پر ماڈل کو 6سال قید کی سزا سنادی ۔
تفصیلات کے مطابق مشہور ماڈل نینگ موے سان کوبرہنہ فوٹوشوٹ کرنے پر گرفتار کر کے 6 سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔میانمار کی سب سے بڑی جیل انسین جیل کورٹ میں مقدمہ چلایا گیا جہاں گزشتہ سال بغاوت کے بعد سے کئی سیاسی قیدیوں کو بھیجا جا چکا ہے۔فوجی حکام نے بتایا کہ ماڈل اور سابق ڈاکٹر نینگ سان پر دو ہفتے قبل ثقافت اور عزت کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔  
ماڈل کی والدہ نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ حالیہ ہفتوں میں اپنی بیٹی سے رابطہ کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔ لیکن اب جیل بھیجے جانے کے بعد وہ ان سے بات نہیں ہوپا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق نانگ کو ملک کے الیکٹرانکس لین دین ایکٹ کی دفعہ 33 (A) کے تحت سوشل میڈیا سائٹس پر برہنہ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کا قصوروار پایا گیا تھا۔ قانون کے مطابق ایسے افراد کے لیے زیادہ سے زیادہ سات سال کی سزا کا انتظام ہے۔

مزیدخبریں