مہنگائی پر قابو پانا صوبائی حکومتوں کی بھی ذمہ داری ہے: فرخ حبیب

Oct 01, 2021 | 13:05 PM

admin
اسلام آباد": وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانا صوبائی حکومتوں کی بھی ذمہ داری ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ پنجاب میں 1950 روپے میں گندم مل رہی ہے، سندھ میں ابھی تک ان کے گوداموں میں گندم موجود ہے۔

فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کراچی میں 20 کلو آٹا 1350 یا 1400 میں مل رہا ہے، مہنگائی پر قابو پانا صوبائی حکومتوں کی بھی ذمہ داری ہے، ہم طویل المدتی منصوبوں پر کام کررہے ہیں، ہر خاندان کو گھرکے لیے 15 سے 20 لاکھ روپے تک رقم دی جائے گی۔

مزیدخبریں