مہنگائی کا نیا طوفان ، حکومت نے پٹرول 4روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا

Oct 01, 2021 | 12:30 PM

admin
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کر دیا، پیٹرول 4روپے ڈیزل 2 روپے مہنگا ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی، قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں چار روپے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔اس اضافے کے ساتھ پیٹرول کی نئی قیمت 127 روپے 30 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت 122 روپے چار پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے دو پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 99 روپے 31 پیسے ہو گئی ہے۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 82 پیسے فی لیٹرکا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 99 روپے 51 پیسے ہو گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد سے ہو گا۔یا درہے کہ گزشتہ روز اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سوا پانچ روپے تک اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کی تھی۔

مزیدخبریں