پاکستانی معروف اداکارہ نرگس پر شوہر کا تشدد،تصویرسامنے آگئی

نرگس پر شوہر کا مبینہ تشدد، اداکارہ تھانے پہنچ گئیں
کیپشن: Alleged violence of husband on Nargis, the actress reached the police station

 ویب ڈیسک:اداکارہ نرگس پر شوہر کا مبینہ تشدد، نرگس کے بھائی خرم بھٹی نے گھر پہنچ کر ون فائیو پر کال کر دی،پولیس نے ماجد بشیر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں،چیئر  پرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے نوٹس لیتے ہوئے اداکارہ نرگس کی مدد کیلئے فوری طور پر ایک پروٹیکشن آفیسر کو اٹیچ کردیا،جو ان کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔


تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقہ میں اداکارہ نرگس پر تشددکا واقعہ، ماجد بشیر کیخلاف  تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمے میں تشدد اور گن پوائنٹ پرجان سے مارنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ،پولیس نے مقدمے کے بعد ماجد بشیر کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی۔

 ایف آئی آر میں کہاگیا ہے کہ ماجد بشیر فارم ہاؤس نقدی اور زیورات زبردستی گن پوائنٹ پر لینا چاہتا تھا۔
ذرائع کے مطابق ماجد بشیر آفتاب اقبال کی سابقہ اہلیہ مریم  کو نرگس کی  سوتن بنا کر اسی  گھر میں لانا چاہتا ہے۔

 اداکارہ غزلہ عرف نرگس پر مبینہ تشدد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جبکہ اداکارہ کے بھائی نے بھی میڈیا کو بتایا کہ ان کی بہن کو شوہر نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
 پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نرگس پر مبینہ طور پر ان کے شوہر نے تشدد کیا،معروف اداکارہ نرگس نے چند برس پہلے انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کر لی تھی۔ اداکارہ نے شادی کے بعد شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

پولیس ذرائع  کا کہنا ہےکہ اداکارہ پچھلے کچھ عرصےسے بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں،تھانہ ڈیفنس سی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی شروع کردی۔

چئیر پرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کا ایکشن۔ اداکارہ نرگس کی مدد کے لیے فوری طور پر ایک پروٹیکشن آفیسر کو اٹیچ کردیا گیا جو ان کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔

انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ ان کو پروٹیکشن آرڈر اور قانونی مدد فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، خواتین پر گھریلو تشدد ایک سنگین مجرمانہ فعل ہے،  یہ کوئی معمولی بات نہیں مجرم کو سزا دلوائی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ وومن پروٹیکشن اتھارٹی خواتین کے مسائل پر کسی بھی قسم کے کمپرومائز کو ہرگز قبول نہیں کرتی۔ ہر خاتون کو مکمل انصاف اور تحفظ کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے مطابق خواتین پر تشدد حکومت کیلئے ایک ریڈ لائن ہے، اس واقعے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، حکومت کی پالیسی ہر قسم کے گھریلو تشدد کے واقعات پر انتہائی سخت ہے۔