ایک نیوز :رواں مالی سال جولائی سے اکتوبر تجارتی خسارہ 7 ارب 41 کروڑ ڈالر ریکارڈ ہوا۔
ادارہ شماریات کےمطابق گزشتہ مالی سال کی نسبت جولائی سے اکتوبر برآمدات میں 0.66 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا، گزشتہ مالی سال کی نسبت جولائی سے اکتوبر درآمدات میں 18.54 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی، جولائی سے اکتوبر کے دوران 9 ارب 61 کروڑ ڈالر کی برآمدات ریکارڈ ہوئی، گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 9 ارب 55 کروڑ ڈالر کی برآمدات ریکارڈ ہوئی تھیں، جولائی سے اکتوبر کے دوران 17 ارب 3 کروڑ ڈالر کی درآمدات ریکارڈ ہوئی، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 20 ارب 91 کروڑ ڈالر سے زائد کی درآمدات ہوئیں تھی، ستمبر کی نسبت اکتوبر میں برآمدات میں 9.33 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے ۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال اکتوبر کے دوران 2 ارب 70 کروڑ ڈالر سے زائد کی برآمدات ہوئیں ہیں اکتوبر 2023 کے دوران 4 ارب 80 کروڑ ڈالر درآمدات ریکارڈ ہوئی،ستمبر کی نسبت اکتوبر کے دوران درآمدات میں 20.33 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔