ابوظہبی ایئرپورٹ کا نام تبدیل کردیا گیا

ابوظہبی ایئرپورٹ کا نام تبدیل کردیا گیا
کیپشن: Abu Dhabi Airport has been renamed

ایک نیوز: متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرکے شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھ دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی ایئرپورٹ کے نام کی تبدیلی کا اطلاق 9 فروری 2024 سے ہوگا جس دن 7 لاکھ 42 ہزار مربو میٹر پر محیط ٹرمینل اے کا باضابطہ افتتاح کیا جائے گا۔

 ابوظہبی ایئرپورٹ کے ٹرمینل اے کے آپریشنل ہونے کے بعد یہاں بیک وقت 79 طیارے موجود ہوسکتے ہیں اور  سالانہ ساڑھے 4 کروڑ مسافروں کی آمد و رفت کی گنجائش ہوگی۔

  
 
 
 
 
 
 
 
 
 
  
 
Advertisement
 
 
 

ٹرمینل اے میں آزمائشی اور جزوی آپریشنل کا آغاز ہوگیا ہے تاہم 9 فروری 2024 کو یہ مکمل طور پر فنکشنل ہوجائے گا اور اسی دن سے ابوظہبی ایئرپورٹ کا نام شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ شیخ زاید بن السلطان آل نھیان متحدہ عرب امارات کے بانی اور پہلے صدر تھے جو 2004 میں 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ انھوں نے متحدہ عرب امارات کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور جدید ترین ملک بنایا۔