ایک نیوز : پی ڈی ایم اے پنجاب نے سموگ کو آفت قرار دے دیا ۔
تفصیلات کےمطابق پی ڈی ایم اے کی انتظامیہ کو صوبے بھر میں سموگ کے تدارک کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی گئی ہے ۔ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نازیہ جبین نے صوبے بھر کی انتظامیہ کو لیٹر جاری کردیئے ،تمام ڈپٹی کمشنرز کو ریلیف کمشنر کے اختیارات سونپ دیئے گئے۔ پی ڈ ی ایم اے نے خط میں کہا ہے کہ ہر اس اقدام کو روکیں جو سموگ کا باعث ہے، فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر مکمل پابندی عائد ہے۔دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات تمام کارخانے جو ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہے ہیں کارروائی ہو گی۔ضلعی انتظامیہ زگ زیگ ٹیکنالوجی سے چلنے والے بھٹوں کے علاوہ باقیوں پر کڑی نظر رکھے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلا ف سخت ایکشن لیا جائے ۔ عوام کے ساتھ رابطہ استوار کریں، جہاں خلاف ورزی ہو اس کی ویڈیو منگوائیں۔ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے یونیورسٹیز کالجز اور سکولوں میں سموگ تدارک کیلئے سیمینارز بھی منعقد کروائے جائیں ۔