مری،کرشن بلاسٹنگ سے پتھرمکان پرآگرا،مویشی ہلاک 

مری،کرشن بلاسٹنگ سے پتھرمکان پرآگرا،مویشی ہلاک 
کیپشن: Murree, traction blasting caused stones to fall on Pathramkan, cattle killed

ایک نیوز :مری کے علاقے میں کرش بلاسٹنگ سے بھاری پتھر مکان کی چھت پرگرنے سے مویشی ہلاک ہو گئے۔

بھاری پتھر مکان پر گرنے سے مکان کی چھت اور دیوار بھی گر گئی ۔بھاری پتھر گرنے سے مکان میں موجود مویشی بھی ہلاک ہو گئے ۔اہل علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔

مقامی افراد نے مری سے گھوڑا گلی جانے والی سڑک کو مکمل طور پر بند کر دیا ۔مقامی افراد نے کرش بلاسٹنگ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کردیا ۔