پی ایک نیوز :سابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نےد عویٰ کیا ہے کہ اگلا الیکشن پیپلزپارٹی جیت کر وفاق میں حکومت بنائے گی ۔پیپلزپارٹی کے سوا دیگر جماعتیں الیکشن کیلئے تیار نہیں۔
مرادعلی شاہ کا نگران سندھ حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارا حکومت چلانے کا ایک تجربہ ہے جبکہ نگراں حکومتیں غیر تجربہ کار ہیں مگر ہمیں شکایت نہیں۔ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جوالیکشن کیلئے تیار ہے۔وفاق میں بھی حکومت بنائے گی۔
مرادعلی شاہ کا کہنا تھاکہ ہمیں پتا تھا کہ نگران حکومت جو کام نہیں کر سکتی جاتے جاتے وہ کر جائیں۔قانون یہ کہتا ہے نگران حکومت وہ کام نہیں کر سکتی۔نگران حکومت نے مختلف اداروں کے منصوبوں میں ابھی تک ایک روپیہ بھی ریلیز نہیں کیا ۔
سابق وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ قانون کہتا ہے نگراں حکومت کوئی ایسا کام نہیں کر سکتی جو اگلی حکومت ریورس نہ کر سکے۔