خاتون اتھلیٹ صاحب اسرا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا 

خاتون اتھلیٹ صاحب اسرا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا 
کیپشن: Female athlete Sahib Isra's dope test was positive

ایک نیوز : پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کو ایک اور جھٹکا ،پاکستانی خاتون اتھلیٹ صاحب اسرا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا 

اتھلیٹکس کے میدان میں پاکستان کو دوبارہ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ۔صاحب اسرا نے ایشین گیمز کی 400میٹر ریس میں نمائندگی کی تھی ۔صاحب اسرا کو ممنوعہ ادویات کا استعمال ثابت ہونے پر پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

واضح رہے کہ ایشین گیمز میں شرکت کرنیوالی عروج کرن کابھی ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا ۔پاکستانی ایتھلیٹس کے ایشین گیمز  سے قبل ڈوپ ٹیسٹ لئے گئے  تھے۔