ایک نیوز :لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کو جیل میں بی کلاس دینے کاحکم دیدیا۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا ۔عدالت نے اعجاز چودھری کی اہلیہ سلمی کی درخواست منظور کرلی ۔
سلمی اعجاز نے شوہر کو جیل میں بی کلاس سہولیات دینے کی استدعا کررکھی تھی۔