پاک فوج کے زیر اہتمام 76 واں یوم آزادی گلگت بلتستان جوش و خروش سے منایا گیا

Nov 01, 2023 | 18:50 PM

ایک نیوز :پاک فوج کے زیر اہتمام 76 واں یوم آزادی گلگت بلتستان  گلگت میں آرمی ہیلی پیڈ پر نہایت جوش و خروش سے منایا گیا۔

تفصیلات کےمطابق اس شاندار تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈرراولپنڈی کور جبکہ گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ، وزیر اعلیٰ جی بی حاجی گلبرخان اور کمانڈر ایف سی این اے اور دیگر حکومتی اور سول حکام نے شرکت کی۔

پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کا کہنا تھاکہ گلگت بلتستان کے عوام اور بہادر فوجیوں نے جنگ آزادی گلگت بلتستان کے بعد بھی وطن عزیز کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے دفاع میں ناقابل فراموش کارنامے سرانجام دیئے اور ملک کی مضبوطی اور استحکام کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا۔

گلگت بلتستان کے عوام نے نہ صرف مملکت پاکستان کی بقا و استحکام کیلئے جرأت اور بہادری کی تاریخ رقم کی بلکہ جموں و کشمیر کے محروم و محکوم مسلمانوں کی آزادی اور تکمیل پاکستان کی جدوجہد کیلئے بھی مساوی قربانیاں دی ہیں۔

تقریب میں پاک فوج، این ایل آئی سینٹر، جی بی سکاؤٹس، ویمن پولیس، جی بی پولیس، پنجاب رینجرز، ایس سی او، کیڈٹ کالج سکردو اور کیڈٹ کالج چلاس کے دستوں نے پریڈ میں حصہ لیا،تقریب میں آرمی کے ایس ایس جی کمانڈوز نے ہیلی فلائی پاسٹ کا شاندارمظاہرہ دکھا کر عوام سے داد وصول کی،اس کے علاوہ فری فال جمپنگ بھی اس شاندار تقریب کا حصہ رہی۔

اس کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان بھر سے آئے ہوئے سکول و کالجز کے بچوں نے مختلف ملی اور علاقائی نغمے اور ثقافتی رقص بھی پیش کئے،مقامی لوگ پاک آرمی کے دل سے شکر گزار تھے جن کے تعاون سے یکم نومبر کا دن پورے جی بی میں شاندار انداز سے منایا گیا۔

مزیدخبریں