ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن،6دہشت گرد ہلاک

Nov 01, 2023 | 18:15 PM

ایک نیوز :سکیورٹی فورسزکاضلع ژوب کےعلاقے سمبازا میں اینٹی جنس بیسڈآپریشن،6دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کےدوران سیکیورٹی فورسزاوردہشتگردوں کےدرمیان فائرنگ کاشدیدتبادلہ ہوا ۔دہشت گردوں سے گولیاں،دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ۔دہشتگردسکیورٹی فورسزپرحملوں  اوربےگناہ شہریوں کےقتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی تلاش اورخاتمےکےلیے کلیئرنس آپریشن  جاری ہے ۔سکیورٹی فورسزقوم کےتعاون سے بلوچستان میں امن تباہ کرنے کی ہرسازش ناکام بنادےگی۔

مزیدخبریں