ایک نیوز :پولیس نے عدالتی حکم پی ٹی آئی کارکن طیبہ راجہ کیخلاف درج مقدمات کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ۔
پی ٹی آئی کارکن طیبہ راجہ کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور خفیہ مقدمات میں گرفتاری روکنےکی درخواست پر سماعت ہوئی۔پولیس نے عدالتی حکم پر طیبہ راجا پر درج مقدمات کی رپورٹ جمع کروادی ۔
پولیس کا رپورٹ میں کہنا ہے کہ طیبہ راجہ محض جناح ہاؤس پر حملے کے ایک مقدمے میں نامزد ہیں۔
جسٹس شہرام سرور چودھری نے طیبہ راجا کی درخواست پر سماعت کی۔طیبہ راجا کے جانب سے ایڈوکیٹ مراد خان اور ایڈوکیٹ خدیجہ صدیقی پیش ہوئے۔
درخواست گزار کے وکیل کاموقف تھاکہ طیبہ راجہ پر درج مقدمات کی تفصیلات دی جائیں اور تفصیلات آنے پر کسی بھی نئے کیس میں گرفتاری سے روکا جائے۔