ایک نیوز :الیکشن کمشن نے سابق صدر اور مرحوم جنرل (ر) پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کی رجسٹریشن ختم کردی۔
الیکشن کمیشن نے پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کو خارج کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ آل پاکستان مسلم لیگ نے گزشتہ 4 سال سے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں نہ ہی انٹرا پارٹی انتخابات کرائے ۔آل پاکستان مسلم لیگ کا ملک میں کوئی عہدیدار نہیں اور نہ ہی اس جماعت کوملک میں کوئی وجود ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ سے عقاب کا انتخابی نشان بھی واپس لے لیا تھا۔