سفاک باپ نے بیوی کے روٹھنے پر3سالہ بیٹا قتل کردیا

Nov 01, 2023 | 17:17 PM

ایک نیوز :پاکپتن کے نواحی گاؤں حسوحسنکا میں سفاک با پ نے روٹھی بیوی کے نہ ماننے پر 3سالہ بیٹے کو ہی قتل کردیاگیا۔

پاکپتن تھانہ احمد یار کے علاقے چک حسو حسنکا میں دلخراش واقعہ پیش آیا ۔پولیس کاکہنا تھاکہ سفاک ملزم راشد کی بیوی مریم بی بی روٹھ کر میکے چلی گئی تھی ،گھر آباد نہ ہونے پر باپ نے 3سالہ بیٹے عبدالرحمان کوقتل کرکے لاش کمرے میں ہی دفن کردی ۔واقعہ کی اطلاع پر احمد یار پولیس نے لاش برآمد کرکے قبضے میں لے لی۔پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی گئی۔

  

مزیدخبریں