ن لیگ کی جنرل کونسل کا اجلاس فلسطین کے نام

Nov 01, 2023 | 15:09 PM

 ایک نیوز : ن لیگ کی جنرل کونسل کا اجلاس 4 نومبر  کو طلب کرلیا گیا ۔ 

 رپورٹ کے مطابق جنرل کونسل کا اجلاس فلسطینیوں کے ساتھ یک جہتی کے طور پر منعقد ہوگا۔

قائد نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد پارٹی کی جنرل کونسل کا یہ پہلا اجلاس ہے

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب  کے مطابق قائد محمد نوازشریف کی زیرصدارت جنرل کونسل کا اجلاس رائیونڈ میں منعقد ہو گا ۔

 جنرل کونسل کے اجلاس میں پارٹی صدر شہباز شریف اور مرکزی قائدین اجلاس میں شرکت کریں گے۔ شہباز شریف نے جنرل کونسل کے اجلاس کے لئے ہدایات جاری کر دیں ۔

مزیدخبریں