لمز یونیورسٹی پر پولیس چھاپے کی حقیقت کیا ہے ؟

ig fact check
کیپشن: ig fact check
سورس: google

ایک نیوز : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لمز یونیورسٹی پر پولیس دھاوے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو جھوٹ اور بے بنیاد قرار دے دیا۔

پنجاب پولیس کے سوشل میڈیا سیل نے آئی جی پنجاب کی ویڈیو جاری کی۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ ایک ویڈیو چل رہی ہے جس میں بتایا جا رہا ہے کہ پولیس لمز یونیورسٹی پر چھاپہ مار رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے لمز پر کوئی ریڈ نہیں کی یہ پولیس کی نارمل موومنٹ تھی جو یونیورسٹی سے بہت دور ہے۔

آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اس بارے میں پولیس سے کوئی حکم نہیں ملا، یہ جعلی ویڈیو وزیراعظم کو بدنام کرنے کے لیے جاری کی گئی اور ویڈیو بنانے والے اب قانونی کاروائی کے لیے تیار رہیں۔

 یاد رہے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ لاہور کی یونیورسٹی لمز میں طلبا سے گفتگو کے لیے تاخیر سے پہنچے تو اس پر بعض طلبا نے اعتراض کیا اور ان کو تند سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔

 جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وزیراعظم سے سخت سوالات کرنے کے بعد لمز یونیورسٹی پر چھاپہ مارنے کی اطلاعات ہیں۔