پرویزالہٰی سے اڈیالہ جیل میں اہلخانہ کی ملاقات

Nov 01, 2023 | 14:53 PM

ایک نیوز: اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی سے ان کے اہلخانہ کی ملاقات کروائی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پرویز الٰہی سے فیملی ممبران کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فیملی ممبران کی پرویز الہی سے ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی۔

جیل حکام کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں اہلیہ قیصرہ الہی، بیٹا راسخ الہی اور بھتیجی بسمہ الہی شامل تھیں، فیملی ممبران پرویز الہی سے ملاقات کے بعد روانہ ہو گئے۔

مزیدخبریں