عام انتخابات کی تیاری: ن لیگ کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی

Nov 01, 2023 | 12:11 PM

ایک نیوز: مسلم لیگ ن کی سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئیں۔ آئندہ انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن کی تیاریوں کا عمل شروع ہوگیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق آج سے مسلم لیگ ن کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار درخواستیں جمع کروائیں گے۔ درخواستیں ماڈل ٹاؤن مسلم لیگ ن کے  مرکزی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی جائیں گی۔ 

درخواست جمع کروانے کے لیے مسلم لیگ ن کی جانب سے یکم نومبر سے دس نومبر تک کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

تمام درخواستوں کے موصول ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کی کور کمیٹی  پارٹی قائد نواز شریف کی سربراہی میں امیدواروں کے نام فائنل کرے گی۔

مزیدخبریں