ایک نیوز: مسلم لیگ ن کی سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئیں۔ آئندہ انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن کی تیاریوں کا عمل شروع ہوگیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق آج سے مسلم لیگ ن کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار درخواستیں جمع کروائیں گے۔ درخواستیں ماڈل ٹاؤن مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی جائیں گی۔
درخواست جمع کروانے کے لیے مسلم لیگ ن کی جانب سے یکم نومبر سے دس نومبر تک کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔
تمام درخواستوں کے موصول ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کی کور کمیٹی پارٹی قائد نواز شریف کی سربراہی میں امیدواروں کے نام فائنل کرے گی۔