ایک نیوز : سابق وفاقی وزیرشیخ رشید نے کہا ہے لال حویلی کو کھول دیا گیا ہے 6 نومبر کو دوبارہ وہاں شفٹ ہوجاؤں گا۔ اب تبلیغی اجتماع پر جارہاہوں۔
سوشل میڈیا ایکس ( سابق ٹوئٹر) پر کی گئی ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میری تمام کیسز میں ضمانت ہوچکی ہے ۔ بغیر فیس کے عدالتوں میں پیش ہونے والے وکلا کا شکریہ ادا کرنے ان کے گھروں میں جاؤں گا ۔
ان کامزید کہنا تھا کہ انکے چوری کئے گیا 80 فیصد سامان، موبائل فونز اور پیسے واپس کردئیے گئے ہیں امید ہے 20 فیصد بھی واپس ہوجائیں گے۔