ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کے نتائج

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کے نتائج
کیپشن: Results of operations against hoarders

ایک نیوز: ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کے نتائج، ماہ ستمبر سے ملک بھر میں جاری ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کے دوران ملک بھر سے 83.59 میٹرک ٹن کھاد، 1.13 میٹرک ٹن آٹا اور 2.267 میٹرک ٹن چینی برآمدکی گئی۔ ملک بھر میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف 62 سے زائد آپریشنز کامیابی کے ساتھ مکمل کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق نگران حکومت، سیکیورٹی فورسز اور عسکری قیادت کا ملکی سالمیت اور معیشت کی بحالی کے پیش نظر سخت اقدامات لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ حکومتی ایماء پر ماہ ستمبر سے ملک بھر میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ 

22 اکتوبر سے 29 اکتوبر تک کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر سے 83.59 میٹرک ٹن کھاد، 1.13 میٹرک ٹن آٹا اور 2.267 میٹرک ٹن چینی برآمدکر لی گئی جبکہ پنجاب سے 74.52 میٹرک ٹن کھاد برآمدہوئی۔ 

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن میں سندھ سے 9.072 میٹرک ٹن کھاد، 1.133 میٹرک ٹن آٹا اور 2.267 میٹرک ٹن چینی برآمدکی گئی۔ متعلقہ ادارے یکم ستمبر سے اب تک ملک بھر میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف 62 سے زائد آپریشنز کامیابی کے ساتھ مکمل کرچکے ہیں۔ 

نگران حکومت اور عسکری قیادت ملک میں معاشی استحکام لانے تک ایسی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔